Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پٹرول پھر مہنگا ہوگا،اوگرا نے سمری بھیج دی

اسلام آباد ...حکومت نے عوام پر پھر مہنگائی کا بم گرانے کی تیاری کرلی ۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے لئے سمری وزارت خزانہ بھیج دی۔ پٹرول کی قیمت میں2 روپے 49پیسے اورہائی ا سپیڈڈیزل کی قیمت میں 5روپے 19 پیسے فی لٹر مہنگا کرنے سفارش کی گئی ہے۔ مٹی کا تیل15روپے 99 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں12روپے 63پیسے اضافے کی تجویز ہے ۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزارت خزانہ دے گی ۔قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم نومبر سے ہوگا ۔

شیئر: