حفرالباطن.... سعودی شہری محمد ساکت الشمری چند گھنٹوں کیلئے لکھ پتی بن گیا تھا۔ ایک سرکاری ادارے نے غلطی سے اس کے کھاتے میں 10 لاکھ ریال جمع کرا دیئے تھے ۔ ایس ایم ایس کے ذریعے اطلاع ہوگئی تھی۔ الشمری نے بینک سے رجوع کرکے جمع شدہ رقم سرکاری ادارے کو واپس کردی۔ الشمری کا کہنا ہے کہ وہ اتنی بھاری رقم کا پیغام موبائل پر صبح دیکھ کر حیرت زدہ رہ گیا تھا۔ فورا ً ہی اس نے بینک پہنچ کر حقیقت حال دریافت کی۔ بینک والوں نے بتایا کہ یہ رقم وزارت محنت و سماجی فروغ نے اس کے کھاتے میں جمع کرائی ہے۔ الشمری مذکورہ وزارت میں ملازم ہے ، فوراً ہی اس نے اپنے ڈائریکٹر سے رابطہ کرکے اسے حقیقت حا ٰل سے مطلع کیا۔ تحقیقات سے پتہ چلا کہ رقم غلطی سے بھیجی گئی۔