Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کابل میں ایک اور دھماکہ،14ہلاک

کابل... کابل کے سفارتی زون میں دھماکے سے 14 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار خودکش حملہ آور نے کابل کے سفارتی علاقے میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ حملہ آور نے پہلے چیک پوائنٹ کو کراس کرلیا۔دوسرے چیک پوائنٹ پر روکا گیا تواس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔ خودکش حملہ وزارت دفاع کے قریب ہوا ۔وزارت صحت کے حکام نے ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی اور کہا کہ سفارتی علاقہ ہدف تھا۔

شیئر: