Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سرفیس پرو لیپ ٹاپ یکم دسمبر کو لانچ ہو گا

مائیکروسافٹ ایل ٹی ای سپورٹ کے ساتھ اپنا سرفیس پرو لیپ ٹاپ یکم دسمبر کو لانچ کرے گا۔لیپ ٹاپ میں انٹل کور آئی 5 پراسیسر اور کالکوم اسنیپ ڈریگون ایکس 16 موڈیم دیا جائے گا۔
ڈیوائس کی انٹرنیٹ اسپیڈ 450 ایم بی فی سیکنڈ ہو گی۔ لیپ ٹاپ میں 4 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دیا جائے گا۔ لیپ ٹاپ کا ایک اور ماڈل 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج کے ساتھ لانچ کیا جائے گا۔لیپ ٹاپ میں مائیکروسافٹ نے 20 ایل ٹی ای چپسٹ استعمال کیے ہیں تاکہ دنیا بھر کے 4 جی نیٹ ورکس کے ساتھ استعمال کیا جا سکے۔مائیکروسافٹ کے مطابق ایل ٹی ای کے ساتھ بھی لیپ ٹاپ کی بیٹری لائف اتنی ہی ہو گی جتنی وائی فائے کنیکشن کے ساتھ ہوتی ہے۔
ایل ٹی ای ماڈل کو ابتدائی طور پر کاروباری صارفین کے لئے پیش کیا جائے گا۔ 4 جی بی ریم کے ساتھ لیپ ٹاپ کی قیمت 1149 ڈالر اور 8 جی بی ریم کے ساتھ  1449 ڈالر ہو گی۔
 

شیئر: