اسلام آباد... حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرادیا۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا۔ پٹرول کی قیمت میں2 روپے 49 پیسے ، ڈیزل کی قیمت میں5روپے19 پیسے ،لائٹ ڈیزل کی قیمت 3 روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں5 روپے فی لٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت75 روپے 99 پیسے لٹر ہوگی۔ اوگرا نے وزارت خزانہ کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 2.49 سے 15.99 روپے تک اضافے کی سمری ارسال کی تھی ۔نئی قیمتوں کا اطلاق یکم نومبر را ت 12بجے سے ہوگیا۔