نیویارک... نیو یارک کے مرکزی علاقے لوئر مین ہٹن میں پک اپ ٹرک نے راہگیروں کو کچل دیا۔ 8 افراد ہلاک جب کہ 15 زخمی ہوگئے۔ امریکی میڈیا اور نیو یارک پولیس نے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا ویسٹ سائیڈ ہائی وے پر سفید پک اپ ٹرک دیکھا جو لوگوں کو روندتا ہوا جا رہا تھا ۔ایک اور عینی شاہد نے بتایا ویسٹ ا سٹریٹ پر گاڑی تیزی سے پیدل اور سائیکلوں کے لئے مخصوص لین پر چڑھ گئی۔ متعدد افراد کو کچل دیا ۔ حملہ آور مبینہ طور پر اللہ اکبر کا نعرہ لگا رہا تھا۔ اس دوران فائرنگ کی آواز بھی سنی۔ حملہ آور کی گاڑی اسکول بس سے بھی ٹکرائی جس سے کئی افراد زخمی ہوگئے۔ نیویارک پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار زخمی حالت میں گرفتارکرلیا ۔پولیس حکام نے بتایا حملہ آور نے بھاگنے کی کوشش کی تاہم فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔ حملہ آور کی شناخت فلوریڈا کے رہائشی 29سالہ ازبک باشندے کے طور پر کی گئی ہے۔ تفتیش کی جاری ہے۔