برسلز۔ ۔۔19 ممالک پر مشتمل یورو زون میں بیروزگاری کی شرح 9 فیصد سے نیچے آ گئی ۔ یورپی شماریاتی ادارے’’ یورو اسٹیٹ‘‘ کے مطابق اس خطے میں بیروزگاری کی شرح اب مزید کم ہو کر 8.9 فیصد رہ گئی ہے، جو ایک ماہ پہلے 9 فیصد تھی۔ دفتر شماریات نے مزید بتایا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ یورو زون میں اقتصادی بحالی کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ یورپی مشترکہ کرنسی’’ یورو‘‘ استعمال کرنے والے ممالک کی تعداد 19 اور ان کی مجموعی آبادی تقریباً 340 ملین ہے۔