قاہرہ ۔۔۔ مصر ی فضائیہ نے صوبہ جیزہ میں پولیس قافلے پر حملے میں ملوث مشتبہ جنگجوؤں کے ٹھکانے پر بمباری کرکے 12 جنگجوئوں کو ہلاک کردیا۔ مصری فوج نے ایک بیان میں کہا کہ جنگجوؤں کے ٹھکانے پر فضائی حملہ پولیس سے رابطے اور انٹیلی جنس اطلاعات کے بعد کیا گیا۔ حملہ پولیس اور مسلح افواج کی کارروائیوں کا تسلسل ہے۔ حملے میں متعدد دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ فوج نے فضائی حملے کی فوٹیج بھی جاری کی ہے اور بتایا کہ اسلحہ اور گولہ بارود سے لدی 3 گاڑیوں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔