Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسرائیلی فوجیوں کی گاڑی پر فائرنگ، فلسطینی شہید

    رملہ ۔ ۔۔ اسرائیلی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے میں ایک گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے ایک فلسطینی شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ عرب ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج نے یہودی بستی ہلمیش اور فلسطینی گاؤں نبی صالح کے نزدیک ایک گاڑی کو فائرنگ کا نشانہ بنایا۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینی اتھارٹی کی وزارت صحت نے فائرنگ سے شہید ہونے والے نوجوان کی شناخت محمد موسیٰ کے طور پرکی ہے جس کی عمر 26 سال تھی۔یاد رہے کہ گزشتہ روز غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی ایک زیر زمین سرنگ کو تباہ کرنے کی کارروائی میں7 فلسطینی شہید اور 10زخمی ہوگئے تھے۔ اسرائیلی فوجیوں نے اس سرنگ کو دھماکے سے اڑایا تھا۔

شیئر: