Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی انتخابات میں روسی مداخلت کا ثبوت نہیں، روسی وزیر

    ماسکو ۔ ۔۔روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا ہے کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ روسی حکومت نے امریکی صدارتی انتخابات میں مداخلت کی ہے۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق پریس کانفرنس میں روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم پر بنا کسی ثبوت کے امریکہ اوردیگر ممالک میںانتخابات میں مداخلت کا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے بعض تصرفات کے بارے میں کوئی قیاس آرائی نہیں کی جاسکتی۔ روسی وزیر خارجہ نے کوریا کے بحران کے حل کیلئے طاقت کے استعمال کی امریکی دھمکی اور صدر ٹرمپ کی جانب سے ایران کے جوہری معاہدے پر عملدرآمد کی توثیق سے انکار کی جانب اشارہ کیا۔

 

شیئر: