Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چوہدری برادران کے بعد علیم خان کی نیب میں طلبی

لاہور....نیب لاہور نے چوہدری برادران کے بعد وزیر خزانہ اسحاق ڈار ،ان کے اہلخانہ اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو بھی طلب کرلیا۔چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حکم پر لاہور نیب نے زیرالتوا کیسز پر کام تیز کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ اور بچوں سے اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائی گی۔دریں اثناء نیب نے ایل ڈی اے کو خط لکھ کر علیم خان کی تمام سوسائٹیوں کا ریکارڈ مانگ لیا ۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت اور پرویز الہی کو 6 نومبر کو طلب کرنے کے نوٹس جاری کئے تھے ۔ ان کے خلاف کیسز 17 سال سے زیر التوا تھے ۔نیب ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے مقدمات کھولے گئے ہیں، مشرف دور میں مقدمات کو بند کر دیا گیا تھا ۔

شیئر: