Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکہ کیساتھ تعلقات کے حو الے سے خوش فہمی نہیں،خواجہ آصف

اسلام آباد...وزیرخارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن اور استحکام کے خواہشمند ہیں۔ خارجہ پالیسی میں جہاں کمی یا کوتاہی ہے اسکی بہتری کے لئے اقدام اٹھائیں گے۔ بدھ کو سینیٹ میں پالیسی بیان دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وائٹ ہاﺅس کیساتھ تعلقات خوشگوار ہونے کی زیادہ خوش فہمی نہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ امریکہ کے ساتھ بات چیت کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر فورم پر پاکستان کے مفادات کا تحفظ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ امر یکہ اپنی ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالتا ہے۔ امریکہ کی جنوبی ایشیا سے متعلق پالیسی اصل میں افغانستان کے حوالے سے پالیسی ہے۔ اسے ان فوجی جرنیلوں نے بنایا ہے جنہوں نے افغانستان میں ہزیمت اٹھائی ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ کیساتھ افغانستان امن عمل میں شریک ہیں۔ ہماری سرحد افغانستان کیساتھ ہے ۔جغرافیائی تبدیلی نہیں کر سکتے۔ خارجہ پالیسی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ حالات مسلسل بہتری کی طرف جارہے ہیں۔

شیئر: