Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان میں سالانہ 216ارب روپے کی بجلی چوری

  اسلام آباد... پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی میں انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان میں سالانہ 216 ارب روپے کی بجلی چوری ہوتی ہے ۔ 160 ارب روپے پرانے گرڈ اسٹیشنوں کے باعث ضائع ہو رہے ہیں جبکہ 56 ارب روپے کی بجلی چوری عوام کرتے ہیں ۔ پی اے سی کا اجلاس خورشید شاہ کی صدارت میں ہوا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ جب تیل کی قیمت 120ڈالر فی بیرل تھی تو بجلی کی قیمت فی یونٹ 9روپے تھی۔ اب تیل کی قیمتیں کم ہوئی ہیں لیکن حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں 100فیصد اضافہ کردیا ۔فی یونٹ 16روپے فروخت کی جارہی ہیں ۔ تیل کی خرید اور فی یونٹ قیمت کی تفصیلات فراہم کی جائیں ۔ انہوںنے کہا کہ میٹر افسران کرپشن کے بہانے تراشنے کیلئے میٹر ریڈنگ نہیں کرتے اور میٹر کی چوری کے الزام لگادیتے ہیں۔ اس کی بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔ ملک میں بجلی اور گیس چوری امراءطبقہ کرتا ہے ۔بوجھ غریب عوام پر ڈالا جارہا ہے۔ پارلیمنٹ اس پر خاموش نہیں رہے گی ۔

شیئر: