Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

120سالہ سعودی شہری سپرد خاک

ینبع .... یہاں 120سالہ معمر ترین سعودی شہری عید بن عویضہ الکتینی الجہنی کو ابو عوف جامع مسجد میں نماز جنازہ کے بعد سپرد خاک کردیا گیا۔ وہ ایک عرصے سے بیمار تھے۔ الجہنی نے بانی مملکت شاہ عبدالعزیز رحمتہ اللہ علیہ سے لیکر مملکت کے تمام حکمرانوں ، شاہ سعود، شاہ فیصل، شاہ خالد، شاہ فہد اور شاہ عبداللہ رحمتہ اللہ علیہم کا اقتدار دیکھا اور اب وہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے عہد حکومت میں زندگی گزار رہے تھے۔الجہنی وفات سے قبل اچھی صحت کے مالک تھے۔ انہوں نے ایک بیٹا چھوڑا۔ آخری عمر تک اچھی یادداشت کے مالک رہے۔
 

شیئر: