نئی دہلی۔۔۔بہار کے مونگیر ضلع کے کوتوالی تھانہ علاقہ میں جمعرات کو ایک لڑکی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ مقتولہ کے دوست کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق سنیتا نام کی اس لڑکی نے 2006میں بیکا پور گاؤں کے رہائشی اندر دیو منڈل سے محبت کی شادی کی تھی۔اسی دوران لڑکی کی ملاقات گلزار پوکھر کے رہائشی ٹنکو سے ہوگئی اور دونوں میں محبت ہو گئی۔ ٹنکو نے اسے کہیں بھاگ چلنے پر آمادہ کرنے کی کوشش کی لیکن جب وہ نہیں مانی تو ٹنکو نے اسے گولی مار دی۔