Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوگئی،اعزاز چوہدری

  واشنگٹن ...امریکہ میں پاکستانی سفیراعزاز احمدچوہدری نے امریکی سینیٹ کی داخلی سلامتی اور حکومتی امور کی کمیٹی کے چیئرمین رون جانسن سے ملاقات کی۔ انتہاپسندی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی کامیابیوں سے آگاہ کیا۔ اعزاز چوہدری نے کہاکہ ا نسداد دہشت گردی کارروائیوں سے سلامتی کی صورتحال میں واضح بہتری آئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ معیشت بحال ہورہی ہے۔ غیرملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی میں بھی اضافہ ہواہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکہ کوافغانستان میں دہشت گردی کے خطرے میں کمی لانے میں بڑی کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن اور استحکام کیلئے پاکستان اور امریکہ کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہے۔سینیٹر رون جانسن نے بھی مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے پاکستان اور امریکہ کے درمیان مسلسل تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

شیئر: