Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شمالی کوریا کیخلاف پابندیاں مزید سخت

واشنگٹن۔۔۔ امریکی سینیٹ میں شمالی کوریا کیخلاف عائد پابندیوں کا دائرہ وسیع کرنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔ حکام نے کہا کہ شمالی کوریا میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے تناظر میں بلیک لسٹ کی جانے والی شخصیات اور تنظیموں کی فہرست بڑھا دی جائیگی۔ سینیٹ میں پیش اس بل کو’’ اوٹو وارم بیئر بل‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس نام کے ایک امریکی طالبعلم کو شمالی کوریا میں گرفتاری کے بعد15سال قید کی سزا سنائی گئی تھی، جو امریکہ پہنچ کر انتقال کر گیا تھا۔
 

شیئر: