Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چین نے مسعود اظہر پر پابندی کی قرار داد پھر ویٹو کردی

نیو یارک...چین نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر پابندی کی قرار داد چوتھی مرتبہ بھی ویٹو کردی۔ چین نے موقف اختیار کیاکہ ہندمیں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے مسعود اظہر کے کردار پر کمیٹی ارکان میں اتفاق رائے موجود نہیں۔چین نے قرارداد کو تکنیکی بنیادوں پر ویٹو کیا۔ مولانا مسعود اظہر پر پٹھان کوٹ حملے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ ہند عالمی سطح پر دہشت گرد قرار دینے کے لئے اقوام متحدہ میں کئی مرتبہ قرارداد لاچکا ہے۔ ہندوستانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ چین کے ویٹو پر مایوسی ہوئی ہے۔ صرف ایک ملک نے مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار د ینے کی راہ میں پھر رکاوٹ ڈال دی۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ پر اپنا یا جانے والا دہرا معیار بین الاقوامی کوششوں کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

شیئر: