Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشتری کی پراسرار بو معمہ بن گئی

فلاڈیلفیا .... مشتری ایک ایسا سیارہ ہے جو اپنے عجیب و غریب خواص کی وجہ سے مشہور ہے اور چاند سے قربت کے حوالے سے بھی اسے خاص مقام حاصل ہے تاہم اسے سب سے زیادہ مشہور بنانے میں یہاں محسو س کی جانے والی پراسرار بو کا بھی عمل دخل ہے۔ جو اب تک معمہ بنی ہوئی ہے او رماہرین فلکیات کے ساتھ سونگھنے کی قوت جانچنے والی گیجٹس بھی اس معمے کو حل نہیں کرسکے ہیں۔ اطلاعا ت کے مطابق قطب جنوبی سے نکلنے والی انتہائی طاقتور شعاعیں جنہیں ایکسرے شعاعیں کہا جاتا ہے ہر گیارہویں منٹ پر ایک خاص قسم کی بو چھوڑتی ہیں تاہم لہروں کی اپنی طاقت میں کمی بیشی قطب جنوبی کے حالات اور درجہ حرارت سے مطابقت رکھتی ہے۔ اب ناسا کے سائنسدانوں نے جونو خلائی تحقیقی جہاز کے ذریعے فراہم ہونے والے اعدادوشمار کے باعث اس پراسرار بو کو سمجھنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ اب تک کی اطلاعات کے مطابق یہ بو زمین سے اٹھنے والی خاص قسم کی بو سے بالکل مختلف ہے۔

شیئر: