واشنگٹن۔۔۔ امریکی فضائی فوج کا کہنا ہے کہ کوریائی جزیرے کے علاقے میں جنگی مشقوں کے سلسلے میں گزشتہ روز گوام کے اڈے سے بی آئی بی بمبار طیاروںاورجنوبی کوریا اور جاپان سے پرواز بھرنے والے لڑاکا جیٹ جہازوں نے جنگی مشق میں حصہ لیا۔ یہ مشن ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ جاپان، جنوبی کوریا، چین، ویتنام اور فلپائن کے 12 روزہ دورے پر روانہ ہونیوالے ہیں۔ امریکی فضائیہ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ یہ مشق بہت پہلے سے طے تھی۔واضح رہے کہ امریکی طیاروں نے 10 اکتوبرکو بھی ایسی پروازیں انجام دی تھیں۔