Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امریکی صدراتی انتخاب ہیک کرنیوالے6 روسی افسران کی شناخت

واشنگٹن .... امریکہ نے کہا ہے کہ اس نے 2016ء کے صدارتی انتخاب کے دوران ہیکنگ میں ملوث روسی افسران کی شناخت کرلی ہے۔ محکمہ انصاف کا کہناہے کہ اس ہیکنگ میں کم سے کم 6روسی سرکاری افسران ملوث تھے۔ ان سب کے خلاف ثبوت جمع کرلئے گئے ہیں۔ انہوں نے ڈیموکریٹک کے نیشنل کمیٹی کے کمپیوٹرز ہیک کئے تھے۔ وال اسٹریٹ جرنل کا کہناہے کہ تقریباً ایک برس قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے انتخابات کے بعد سے تحقیقات جاری ہے۔ مئی میں اس وقت کے ایف بی آئی ڈائریکٹر جیمز کونی نے کانگریس کو خبردار کیا تھا کہ روس آئندہ ہونے والے امریکی انتخابات ہیک کرسکتا ہے۔ اخبار کا کہناہے کہ اگر ہیکنگ میں ملوث روسی سرکاری افسران پر فرد جرم عائد ہوئی تو نام جاری کردیئے جائیں گے۔ خیال ہے کہ اس سلسلے میں مقدمہ آئندہ سال عدالت میں پیش ہوگا۔ محکمہ انصاف سے اس اخبار نے رابطہ قائم کیا تو کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا۔ اخبار کا کہناہے کہ اگر فرد جرم عائد بھی ہوئی تو مشکل ہے کہ کوئی روسی افسر امریکی عدالت میں پیش ہو۔ روس ہیکرز کو امریکہ کے حوالے نہیں کرتا۔

شیئر: