لکھنؤ۔۔۔نیشنل تھرمل پاور کارپوریشن (این ٹی پی سی ) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر گردیپ سنگھ نے اترپردیش میں رائے بریلی کے اونچا ہار میں کارپوریشن کے پاور پلانٹ کو جلد بازی میں شروع کئے جانے کے الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ بوائلر میں ہونیوالا دھماکہ غیر معمولی تھا ، اس کی انکوائری کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو 30 دن میں اپنی رپورٹ سونپ دے گی۔پلانٹ میں500 میگاواٹ کی یونٹ نمبر 6کے بوائلر کا اسٹیم پائپ پھٹنے سے ہوئے اس حادثے میں اب تک 33افراد کی موت ہوچکی ہے اور50 سے زائد زخمی افراد کادہلی اور اترپردیش کے مختلف اسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔