مانٹریال.... کینیڈا میں ایک شخص نے ہالوین کا تہوار اس طرح منایا کہ 1200پائونڈ وزنی کدو کاٹ کر اس میں کھڑا ہو گیا۔ نہ صرف یہ بلکہ اس نے اپنے بچوں کو بھی اس میں بٹھایا۔ ایک بڑی آری کی مدد سے اس نے یہ کدو کاٹا۔ اس سے قبل اس نے اسے سڑک کے کنارے رکھوایا تھا اوروہیں اس نے آری استعمال کی اور پھر 5بچوں سمیت بیٹھ گیا۔ بعد میں کدو کا ایک بڑا حصہ کاٹ کر وہ کافی دیر تک کیمرے کے سامنے کھڑا بھی رہا۔ بچے بھی اسے کدو پر آرا چلاتے ہوئے دیکھ کر کھڑے ہوگئے اور پھر اس نے انہیں بھی کدو کے اندر بٹھا کر تصاویر لینا شروع کیں۔ صرف کدو کا ایک ٹکڑا 70پائونڈ کا نکلا۔ اس موقع پر خواتین بھی بڑی خوش نظرآرہی تھیں۔ آخر میں وڈیو بنانے والا کدو میں بیٹھ گیا اور اس موقع پر تمام لوگ ہی کھلکھلا کر ہنس پڑے۔