Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غیر آئینی مداخلت خطرناک ہو سکتی ہے،رضا ربانی

کراچی... چیئرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہاہے کہ سول اورملٹری میں کوئی تنازع نہیں۔ سیاسی جماعتیں نیشنل ڈائیلاگ پربات کریں۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ18 ویںآئینی ترمیم کے تحت ملنے والے حقوق چھیننا چاہتی ہے۔ ایک دوسرے کے کام میں غیر آئینی مداخلت ملک کے لئے خطرناک ہوسکتی ہے۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ کراچی میںسیمینارسے خطاب اور میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ آج کل ٹیکنوکریٹ حکومت کی افواہیں چل رہی ہیں، جب بھی غیر آئینی عمل کی بات سنتا ہوںمیرا دل خون کے آنسو روتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت کی آئین میں گنجائش نہیں۔ الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہونا ضروری ہیں۔ 2018 میں ایک اسمبلی دوسری منتخب اسمبلی کو اقتدار منتقل کرے گی۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ احتساب کے بغیر کوئی معاشرہ کوئی ملک نہیں چل سکتا۔سینیٹ اور سینیٹرز نے خود کو احتساب کے لئے پیش کردیا۔ انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف فرار ہو کر باہر بیٹھ کر بیانات دے رہے ہیں۔ بدقسمتی ہے کہ ریاست مشرف کیس کو آگے نہیں بڑھا سکی۔

شیئر: