Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرپشن میں ملوث3شہزادوں کوگرفتار کرلیا گیا

ریاض: انسداد کرپشن کی اعلی کمیٹی تشکیل دینے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کرپشن کے مختلف الزامات پر شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے 3افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسلحہ کی غیر قانونی تجارت کے الزام میں ایک معروف شہزادے کو گرفتار کیا گیا ہے۔ سیکیورٹی فورس نے منی لانڈرنگ کے الزام میں شاہی خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک دوسرے شخص کو جبکہ جعلی ٹینڈر اور مالی خرد برد کے الزام میں تیسرے شہزادے کو گرفتار کیا ہے۔واضح رہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے شاہی فرمان جاری کرکے کرپشن کے انسداد کے لئے ولی عہد کی سربراہی میں اعلی کمیٹی تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔
 
 

شیئر: