Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بائیں ہاتھ کا کمال

زیادہ تر لوگ کام کرنے کے لیے دائیں ہاتھ کا استعمال کرتے ہیں جبکہ بایاں ہاتھ استعمال کرنے والوں کی شرح صرف9فیصد ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ بائیں ہاتھ سے کام کرنے والوں کو وہی مسائل پیش آتے ہیں جودنیا میں اکثر اقلیتوں کو پیش آتے ہیں ۔ ایک بچہ اپنے کس ہاتھ کو ترجیح دیتا ہے اس کاتعلق اس بات سے ہوتا ہے کہ دماغ کے دائیں اور بائیں حصے میں سے کونسا حصہ دوسرے پر غالب ہے ۔ جو دائیں ہاتھ سے کام کرتے ہیں ان کے دماغ کا بایاں حصہ دائیں حصہ پر فوقیت رکھتا ہے ۔
لیفٹیز یعنی بائیں ہاتھ کا استعمال کرنے والے افراد میں کئی خصوصیات ہوتی ہیں۔ ان میں سے چند کی تفصیل مندرجہ ذیل ہے :
تحقیق کے مطابق بائیں ہاتھ سے کام کرنے والے دماغ کے دائیں اور بائیں دونوں حصوں کا  برابر استعمال کرتے ہیں ۔ اس لئے وہ زیادہ ہوشیار اور عقلمند ہوتے ہیں ۔ ان کے لئے زیادہ کاموں کو ایک ساتھ کرنا یا مختلف معلومات کو اکھٹا کرنے کا  کام  نسبتاًآسان ہوتا ہے ۔
بائیں ہاتھ والےایک ساتھ ایک سے زیادہ کام کرنے کا ہنر جانتے ہیں ۔ اس لئےایک ہی وقت میں گیئر تبدیل کرنا، اسٹیئرنگ سنبھالنا اور بریک کا خیال رکھنا حقیقتاًان کے بائیں ہاتھ کا کھیل ہے ۔ یہ ڈرائیونگ میں دائیں ہاتھ والوں سے بہتر ہوتے ہیں ۔
جسم کے تمام اعضاتب ہی کام کرسکتے ہیں جب انہیں دماغ سے درست اور بر وقت پیغام ملے۔ دماغ کے دونوں حصوں کا بیک وقت استعمال کرنے کی وجہ سے بائیں ہاتھ والے بیماریوں خصوصا دل کے دورے سے دائیں ہاتھ والوں کی نسبت جلد ریکور کرلیتے ہیں ۔
یہ لوگ عموماً معلومات کو تصاویر کی صورت میں اپنے دماغ میں اسٹور کرتے ہیں اس لئے ان سے وڈیو گیمز میں جیتنا آسان نہیں ہوتا ۔
الفاظ سے زیادہ تصویری شکل میں بات سمجھنے والے لیفٹیز تخلیقی صلاحیتوں کے مالک ہو تے ہیں ۔ جمالیات میں انہیں خاصی دلچسپی ہوتی ہے ۔

 

شیئر: