گاندھی نگر۔۔۔احمد آباد کرائم برانچ نے گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں واقع مشہور اکشردھام مندر پر ستمبر 2002 میں ہوئے دہشتگردانہ حملے کے ملزم اجمیری عبد الرشید کو ہفتہ کے روز گرفتار کر لیا۔ اجمیری بیرون ملک مقیم تھا۔وہ ہفتہ کی صبح ہی احمد آباد واپس آیاتھا لیکن احمد آباد کرائم برانچ پولیس نے اسے سردار ولبھ بھائی پٹیل ہوائی اڈے پر اترتے ہی گرفتار کرلیا۔یاد رہے کہ اس حملے میں32افراد ہلاک اور42دیگر زخمی ہوئے تھے۔اس وقت نریندر مودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔اس معاملہ میں پوٹا عدالت نے جولائی 2006میں عبد الرشید کے بھائی آدم اجمیری ، شان میاں عرف چاند خان اور مفتی عبدالقیوم کو سزائے موت ،محمد سلیم شیخ کو عمر قید ،عبد المیاں قادری کو10 اور الطاف حسین کو 5 سال کی سزا سنائی تھی جس کی30مئی 2010کو گجرات ہائی کورٹ نے توثیق کر دی تھی۔