Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چھوٹی آنکھوں پر میک اپ کیسے کریں ؟

چھوٹی آنکھیں گو کہ قدرتی طور پر زیادہ دلکش اور پر کشش نہیں ہوتیں مگر مناسب میک اپ کے ذریعے ان میں جاذبیت پیدا کی جا سکتی ہے۔
 خواتین کوشش کرتی ہیں کہ ان کی آنکھیں بڑی اور کشادہ معلوم ہوں۔ اس غرض سے وہ بعض اوقات عجیب و غریب میک اپ کر لیتی ہیں جس کی وجہ سے کہ آنکھوں کی خوبصورتی ابھرنے کی بجائے مزید دب جاتی ہے  لہذا چھوٹی آنکھوں پر میک اپ بہت توجہ اور دیکھ بھال کر کرنا چاہیے جسکا طریقہ یہ ہے کہ سب سے پہلے نرم آئی برو پینسل سے اوپر کے پپوٹوں کے کناروں پر لائن لگائیں ۔پھر اسی طرح نچلے پپوٹوں کے کناروں پر بھی لائن بنائیں۔ آنکھ کے ایک سرے سے دوسرے سرے تک آئی پینسل لگائیں اور خیال رہے کہ آنکھ کے شروع اور آخر کے گوشے خالی نہ رہیں۔ اس کے بعد آپ پپوٹوں پر ذرا گہرے شیڈ کا آئی شیڈو لگائیں اور ہائی لائٹر ہلکے شیڈ کی فاونڈیشن کریم اس طرح لگائیں کہ وہ آپ کی بھنووں کے کناروں تک آجائے یعنی آنکھ کی سطح سے باہر تک آجائے ۔پھر آنکھ کے دونوں کناروں میں ہلکے شیڈ کی فاؤندیشن لگائیے۔ اس سے آپ کی آنکھوں کا درمیانی فاصلہ کم ہو گا اور وہ بڑی محسوس ہوں گی ۔

 

شیئر: