نئی دہلی۔۔۔یوگا ماہر رام دیو نے کہا ہے کہ کھچڑی میں انسانی جسم کی نشو نما کیلئے ضروری تمام عناصر موجود ہیں اور یہ ایک دن ’سپر فوڈ‘ کی جگہ لے گی۔بابا رام دیو نے ورلڈ فوڈ انڈیا 2017 میں کھچڑی بنائے جانے کے دوران میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ برگر اور پیزا کھا کر نوجوانوں نے اپنی صحت کو بھاری نقصان پہنچایا ہے لیکن اب وہ کھچڑی کی اہمیت کو سمجھنے لگے ہیں اور اپنے کھانے میں اسے شامل کر رہے ہیں۔اس موقع پر فوڈ پروسیسنگ کی وزیر ہرسمرت کور بادل اور بیرون ممالک کے کئی نمائندے بھی موجود تھے۔