نئی دہلی۔۔۔عام آدمی پارٹی 26 نومبر کو پارٹی کے قیام کے 5 سال مکمل ہونے کے موقع پر دہلی میں قومی کانفرنس کریگی جس میں کسانوں کی صورتحال اور نوٹ کی منسوخی اور اشیا اور سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) نافذ ہونے کے بعدملک کی اقتصادی حالت پر خاص طور پر غور وخوض کیا جائیگا۔دہلی حکومت میں وزیر محنت اور پارٹی کے دہلی کنوینر گوپال رائے نے یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ 2نومبر کو قومی کونسل کے اجلاس میں پارٹی کی تاسیس کے5سال مکمل ہونے کے موقع پردہلی میں 26 نومبر کو قومی کانفرنس منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔