Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قازقستان کے صدر کو مملکت کیساتھ تعلق پر فخر

آستانا ....قازقستان کے صدر نور سلطان نذر بایوف نے واضح کیاہے کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بیحد اہمیت رکھتے ہیں۔ انکا ملک سعودی عرب سے تعلقات مضبوط بنانے کا آرزو مند ہے۔ انہوں نے سرکاری ریڈیوکی ویب سائٹ کو بتایا کہ اس سال انہوںنے سعودی عرب کا دورہ کرکے دونوں ملکوں کے تعلقات کی اہمیت کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے یہ بیان سعودی وزیر توانائی و صنعت و معدنیات خالد الفالح کے دورہ قازقستان اور صدر کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا پیغام پہنچانے کے بعد کیا۔
 

شیئر: