نجی مفاد کو ملکی مفاد پر ترجیح دینا مہنگا پڑیگا، نزاھة
ریاض ....انسداد بدعنوانی کے قومی ادارے ”نزاھة“ کے سربراہ ڈاکٹر خالد المحسن نے واضح کیا ہے کہ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ولی عہد کے زیر صدارت انسداد بدعنوانی کی اعلیٰ کمیٹی کی تشکیل کے فرامین جاری کرکے سرکاری اداروں میں بدعنوانی سے نجات حاصل کرنے کی راہ ہموار کردی۔ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد معاشرے کو بدعنوانی سے نجات دلانے، اسکی جڑیں کاٹنے ، بدعنوانوں کا احتساب کرنے ، وطن عزیز کو نقصان پہنچانے والی ہر شخصیت کو عدالت کے کٹہرے میں پیش کرنے کا تہیہ کرچکے ہیں۔ نجی مفادات کو مفاد عامہ پر ترجیح دینے والوں کو اپنے کئے کا خمیازہ بھگتنا پڑیگا۔ جو شخص بھی عوام کے خزانے پر ہاتھ مارے گا اسے اسکے کئے کی سزا ملے گی۔