لندن.....برگر گوشت کا ہو یا پنیر کا بالعموم سارے لوگ ہی اسے پسند کرتے اور شوق سے کھاتے ہیں مگر فاسٹ فوڈ کی دنیا میں یہ مسئلہ حل نہیں ہوسکا ہے کہ سب سے اچھا برگر کونسا ہوتا ہے۔ اس حوالے سے اسنیپ چیٹ پر جاری بحث اب اختتام پذیر ہوتی نظر آرہی ہے کیونکہ برگر کے بیشتر شائقین نے ایموجی کے چیز برگر کو سب سے اچھا برگر قرار دیا ہے۔ جسکی صورت کچھ اس طرح ہوتی ہے کہ بن کو درمیان سے کاٹ کر اسکی نچلی تہہ پر پہلے مکھن لگایاجاتا ہے او رپھر اس پر پنیر ڈالی جاتی ہے او راسکے بعد ٹماٹر، سلاد پتے اور دوسری چیزوں کے ساتھ لہسن کی چٹنی ڈالی جاتی ہے اور آخر کار ان سب چیزوںپر پنیر کی دوسری تہہ جما دی جاتی ہے اب اسنیپ چیٹ نے اعلان کیاہے کہ چونکہ یہ تنازع ختم ہوچکا ہے اسلئے اسنیپ چیٹ پر اس تذکرہ کو پذیرائی نہیں ملے گی مگر جو لوگ برگر کا شوق رکھتے ہیں انکی فطرت ہی کچھ ایسی ہے کہ وہ کسی فیصلے کو نہیں مانتے او ربحث کرنے لگتے ہیں۔ یہ چیز اچھی، وہ چیز اچھی ہے او راس طرح یہ سلسلہ جاری رہتا ہے۔