Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ویتنا م میں ڈیمرے طوفان کی تباہی،15 افراد ہلاک

ہنوئی۔۔۔طاقتور طوفان ڈیمرے ویتنام سے ٹکرا گیاجس کے نتیجے میں15افراد جاں بحق ہوگئے ۔یہ جنوبی چین میں اس سال آنے والا 12 واں طوفان ہے۔یہ 16سالوں میں آنے والے طوفانوں میں سب سے طاقتور ہے ۔ طوفان ڈیمرے کے باعث ویتنام کے 2 صوبوں ’’کھنا ہوا‘‘ اور’’ پھوین‘‘ میں 90کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی طوفانی ہوائوں کیساتھ شدید بارشیں ہوئیں جبکہ سمندرمیں 6سے 8میٹر تک بلند لہریں پیدا ہوئیں۔طوفان کی وجہ سے بجلی کا تمام نظام درہم برہم ہوگیا۔درخت جڑوں سے اکھڑ گئے اور املاک کو بھی نقصا ن شدید پہنچا۔ طوفان سے متاثر ہونے والی عوام کی مدد کیلئے 44ہزار فوجی اہلکاروں کو طلب کرلیا گیا۔ریسکیو و امدادی ٹیموں نے طوفان سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے نعشوں اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال پہنچانا شروع کردیا ہے ۔ریسکیو اہلکاروں کا کہنا تھا کہ زیادہ تر ہلاکتیں مکانات گرنے او ر تباہ ہونے کے باعث ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ ویتنام میں 6سے 11نومبر تک ایپک کانفرنس کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں دنیا بھر سے 10ہزار مندوبین، 2ہزار ایگزیکیٹو آفیسرز اور 3ہزار میڈیا کے نمائندگان شرکت کریں گے۔
 

شیئر: