لاہور..مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین اور پرویز الہی پیرکوٰ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے سامنے پیش ہوگئے ۔ اپنے اکاو¿نٹس اور اثاثہ جات پر مشتمل فائل جمع کرادی۔ نیب کی تفتیشی ٹیم نے چوہدری شجاعت اور پرویز الٰہی کا بیان ریکارڈ کیا۔چوہدری برادران ایک گھنٹے تک نیب لاہور کے دفتر میں موجود رہے ۔واضح رہے کہ چوہدری برادران کے خلاف 2 ارب 42 کروڑ سے زائد کے غیر قانونی اثاثے بنانے، گوادر میں زمینوں کی ناجائز الاٹمنٹ اور غیر قانونی بھرتیوں کے الزامات ہیں۔ نیب نے یکم جنوری 2000ءکو ریفرنس دائر کیا تھا تاہم مشرف دور میں ان کیسز کو بند کر دیا گیا تھا۔نیب نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو بھی طلب کر رکھا ہے۔