مانچسٹر سٹی نے آرسنل کو 1-3سے ہرا کر پوزیشن مزید مستحکم کرلی
مانچسٹر:انگلش پریمیئر لیگ میں مانچسٹر سٹی نے آرسنل کے خلاف 1-3سے کامیابی سمیٹ لی لیگ میں اپنی پہلی پوزیشن مزیدمستحکم کرلی۔ آرسنل کی ٹیم اب لیگ ٹیبل پر چھٹی پوزیشن پر چلی گئی ۔ اس میچ میں کیون ڈی برائن ، سرگیو ایگیورو اور گیبرئیل جیسس نے گول اسکور کئے۔ آرسنل کا واحد گول لاکازیٹی کے حصے میں آیا جنہیں متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان میں اتارا گیا تھا۔کلب کی جانب سے سب سے زیادہ گول کا ریکارڈ قائم کرنے والے سرگیو ایگیورو کو خصوصی ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔ انہوں نے کلب کے سابق کھلاڑی ایرک بروک کے177گولز کا ریکارڈ اپنے نام کیا جو دوسری جنگ عظیم سے قبل کلب کیلئے یہ گول اسکور کرکے ریکارڈ بنا چکے تاہم جنگ شروع ہو جانے اور انجری نے بروک کا کیریئر اختتام کو پہنچادیا ورنہ ان کی گولز کی تعداد کہیں زیادہ ہو سکتی تھی۔سرگیو کو ایوارڈ ایرک بروک کی معمر بیٹی نے پیش کیا جو والد کا ریکارڈ ٹوٹنے پر جذباتی نظر آئیں انہوں نے سرگیو کو گلے لگا کر داد دی اور پھر ایوارڈپیش کیا۔