اسلام آباد... سابق وزیر اطلاعات سینیٹرپرویزرشید نے کہاہے کہ پانامہ کیس کے تفصیلی فیصلے پرردعمل پارٹی مشاورت کے بعددیں گے ۔عدالتی محاذپراپنی بے گناہی ثابت کریں گے۔ ایک بیان میں انہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی ہرچیزکومتنازعہ بنانے پراترآئی ہے ۔عمران خان پرنئے انتخابات کابھوت سینیٹ الیکشن کی وجہ سے ہے ۔سینیٹ میںن لیگ کی اکثریت کوروکانہیں جاسکتا۔انہوںنے کہاکہ سیاسی محاذپراپنے تحفظات قوم کے سامنے رکھیںگے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی مشاورت جگہ مگرحتمی فیصلہ نوازشریف ہی کریں گے ۔بے چین سیاسی روحیں اجلاس میں نوازشریف کی ہاںمیں ہاں ملاتی نظرآئیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی عوامی رابطہ مہم پہلاجلسہ 19نومبرکوایبٹ آبادمیں ہوگا۔