زیب بنگش کا ویب کیم پرنکاح
پاکستان و ہندوستان دونوں ممالک میں اپنی بہترین آواز کے حوالے سے شہرت رکھنےوالی گلوکارہ زیب بنگش نے نکاح کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق زیب بنگش کا نکاح آن لائن ویب کیم کے ذریعے امریکی مسلم گھرانے سے تعلق رکھنےوالے نوجوان سے کیا گیا۔ نکاح کی باقاعدہ تقریب کا انعقاد ان کے اہلخانہ کےساتھ سادگی سے کیا گیا۔ زیب نے 2008 میں فن گلوکاری کا آغا زاپنی ایک کزن ہانیہ کےساتھ کیا تھا ۔ان کے موسیقی بینڈ زیب اینڈ ہانیہ کا نام 'کافی مشہور رہاہے ۔زیب کافی عرصے سے انفرادی طور پر گیت پیش کررہی ہیں۔پاکستان سمیت ہندوستان کی کئی فلموں کیلئے زیب بنگش نےگیتگائے جو بے حد مقبول رہے ہیں۔