Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

100شہروں میں مکہ مکرمہ 19ویں نمبر پر

مکہ مکرمہ ۔ ۔۔یورو مانیٹر انٹرنیشنل نے دنیا کے بہترین 100شہروں سے متعلق جائزے کے نتائج جاری کرتے ہوئے واضح کیا کہ مکہ مکرمہ زائرین کے حوالے سے دنیا کے100شہروں میں19 ویں نمبر پر ہے ۔ مکہ کو میامی ، بارسلونا اور شنگھائی جیسے عالمی شہروں پر برتری حاصل ہے ۔ 2016ء کے دوران دنیا بھر سے 79لاکھ60ہزارافراد مکہ مکرمہ پہنچے ۔ 2017ء میں یہ تعداد 87لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے ۔ دنیا کے بہتر شہروں میں عرب دنیا کے صرف2شہروں کے نام آئے ہیں۔ دوسرا شہر دبئی ہے جہاں 2016ء میں ایک کروڑ 49لاکھ سیاح پہنچے ۔  عالمی طور پر دبئی کا نمبر چھٹا رہا ۔ پہلا نمبر ہانگ کانگ کا ہے ۔ 
 
 

شیئر: