Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خواتین روزانہ 300مختلف کیمیکلز چہرے پر تھوپتی ہیں

سڈنی.... یہاں ہونے والی ایک کیمیائی تحقیقی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فیشن کے نام پر اکثر خواتین خود اپنی جلد اور صحت سے کھیلتی ہیں۔ اعدادوشمار کے مطابق عورتیں روزانہ 300مختلف کیمیکلز چہرے پر تھوپتی ہیں اور پھر انکے اچھے اور برے اثرات سے جان چھڑانے کیلئے مزید کیمیکلز کا استعمال کرتی ہیں ۔ آسٹریلوی ماہر جمالیات میں ممتازمقام کی حامل خاتون بیوٹیشن کٹسا یانیوٹس کا کہناہے کہ روزمرہ کے استعمال میں آنے والے بہترین بیوٹی پراڈکٹس میں انتہائی خطرناک قسم کے کیمیکلزموجود رہتے ہیں۔ یہ کیمیکلز جلد کو متاثر کرنے کے علاوہ جو سب سے زیادہ خراب اثر چھوڑتے ہیں وہ یہ ہے کہ ایسی خواتین کا اعصابی نظام کام کرنا رفتہ رفتہ چھوڑ دیتا ہے۔کٹسا کا تعلق جمالیات کے حوالے سے قائم کردہ مشہور آسٹریلوی ادارے امپوریو اور اورگنیکو سے ہے۔کٹسا کا کہنا ہے کہ لوگ بغیر سوچے سمجھے ان چیزوں کا استعمال کرتے ہیں اور جو کمپنیاں اسے تیار کرتی ہیں وہ بھی نہیں بتاتیں کہ انکی مصنوعات کن چیزوں اور کس طرح سے تیار کی گئی ہیں۔ یہ سب واضح ہونا چاہئے لاعلمی میں ان چیزوں کا استعمال بہت خطرناک نتائج دے سکتا ہے۔

شیئر: