لاہور..مسلم لیگ (ن )کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے اتوار19 نومبر کو ایبٹ آباد میں جلسے سے خطاب کریں گے۔عوامی رابطہ مہم کا فیصلہ نوازشریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں کیاگیا۔ وزیراعلیٰ شہبازشریف، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق، پرویز رشید، مریم نواز اور اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال سمیت دیگر اہم رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں آئینی ترامیم ، حلقہ بندیوں، آئندہ انتخابات پر مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف رواں ماہ شیخوپورہ اور اس کے بعد ملتان میں جلسوں سے بھی خطاب کریں گے۔ دریں اثناءسابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعلی پنجاب شہبا ز شریف نے جاتی امرا میں ملاقات کی۔ حدیبیہ پیپر ملز کیس سمیت دوسرے امور پر بات چیت کی گئی ۔