Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خسارے پر قابو پانے کےلئے قطر ائیر لائن طیارے فروخت کر نے پر مجبور

ریاض.... قطر ائیر لائن شدید خسارے سے دوچار ہو کر اپنے طیارے فروخت کرنے پر مجبور ہو گئی ۔ ائیر لائن نے مسافروں کو متوجہ کرنے کےلئے پالتو جانوروں کو ساتھ لے جانے کی خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا ۔ سبق نیوز نے اپنے ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ قطر ائیر لائن کو شدید خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس کی وجہ سے ایئر لائن نے اپنے 3طیارے بی او سی ایوی ایشن کمپنی کو فروخت کرنے کی کارروائی شروع کر دی ۔ نجی ایوی ایشن کمپنی کی جانب سے اس سودے کی تصدیق کی گئی ہے ۔ بی او سی ایوی ایشن کمپنی کے ذرائع نے طیاروں کی قیمت کے بارے میں کوئی بات نہیں کی تاہم کمپنی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں ان طیاروں کی مالیت 479 ملین ڈالر کے قریب ہے ۔ اس ضمن میں امارات ائیر لائن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایوی ایشن قانون کے مطابق پالتو جانوروں کو ساتھ لے جانے کےلئے خصوصی کارگو سروس حاصل کی جاتی ہے جس کےلئے مختص وزن 32 سے 75 کلو گرام ہوتاہے ۔ کارگو قوانین کے مطابق پالتوجانوروں کو ساتھ لے جانے سے مسافروں کو کافی رقم خرچ کرنا پڑتی ہے۔ اس ضمن میں قطری ائیر لائن کے آپریشنل ڈائریکٹر ایھاب امین نے ائیر لائن کی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ قطرائیر لائن اپنے مسافروں کو بہترین پیکچ فراہم کرتی ہے ائیر لائن کا شمار ان محدود فضائی سروسز میں ہوتا ہے جو مسافروں کو پالتوجانوروں کو بغیر اضافی چارجز کے ساتھ لے جانے کی اجازت دیتی ہے ۔

شیئر: