ریاض.... محکمہ کسٹم نے بڑی مقدار میں منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ۔ الودیعہ چیک پوسٹ پر متعین کسٹم اہلکار نے سعودی خبررساں ایجنسی کو بتایا کہ بیرون ملک سے آنے والی شپمنٹ کی تلاشی لینے پر وہاں سے بڑی مقدار میں نشہ آور گولیاں اور چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے جنہیں محکمہ کسٹم نے اپنی تحویل میں لیکر شپمنٹ بھیجنے اور جس کے نام بھیجی جارہی تھی ان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے متعلقہ ادارے کے سپرد کر دیا ۔