Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعد حریری سے متعلق بیان جاری نہیں کیا ، سعودی سفارتخانے کی تردید

بیروت.... لبنان میں سعودی سفارتخانے کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حریری سے متعلق ذرائع ابلاغ غلط باتیں سعودی سفیر کی جانب سے منسوب کر رہے ہیں ۔ سفارتخانے کی جانب سے ہفتے کو جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض ذرائع ابلاغ نے سعودی سفارتکار کی جانب سے بیان منسوب کیا گیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ" لبنانی وزیر اعظم سعد الحریری شاید لبنان واپس آنے کا فیصلہ از خود نہیں کر سکتے "۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے سختی سے ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا گیا ہے کہ اس قسم کی خبریں بے بنیاد ہیں اور کسی سفارتکار کی جانب سے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ۔ سعودی سفارتخانے کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ ذرائع ابلاغ افواہوں کی بنیاد پر بیان سفارتی ذرائع سے منسوب نہ کریں جس سے لبنان کے امن عامہ کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو ۔ 

شیئر: