لندن.... بعض چینلزاور اخبارات آئے دن کچھ دلچسپ لیکن پیچیدہ سوالات قارئین کے سامنے پیش کردیتے ہیں کہ قارئین اور ناظرین دونوں ہی الجھن میں مبتلا ہوجاتے ہیں اور دلچسپی رکھنے والے اس معمے کو حل کرنے میں لگ جاتے ہیں جس سے انکی ذہانت اور سمجھ بوجھ کا اندازہ لگایا جاتا ہے۔ اصل میں ایسے مقابلے بچو ںکیلئے ہوتے ہیں مگر جب سے بعض اداروں نے مقابلہ جیتنے کیلئے چھوٹے بڑے انعامات کا اعلان کیا ہے بڑے بھی اس میں دلچسپی لینے لگے ہیں۔ اب اس حوالے سے جو ڈائیگرام جاری ہوا ہے اس میں ایک مرکزی برتن ہے جس سے شربت انڈیلا جارہا ہے۔ دائیں بائیں نظر آنے والے خاکے جس میں پیالوں کی نشاندہی کی جارہی ہے خالی ہیں بتانا یہ ہے کہ ان میں سب سے پہلے کونسا پیالہ بھرے گا؟ ویب سائٹ پر دلچسپی رکھنے والے افراد کی تعداد بہت زیادہ ہے مگر اب تک بہت معمولی تعداد میں لوگوں نے اس معمے کو حل کرنےکی کوشش کی ہے۔ بظاہر یہ خاکہ جتنا آسان نظر آرہا ہے اتنا ہی مشکل ہے اب تک کے اندازے کے مطابق یہی حل درست لگ رہا ہے کہ 5نمبر پیالہ جلد بھرے گا کیونکہ اس سے نکل کر دوسرے پیالوں تک جانے والی نلی کا ایک سرا بند ہے۔