مظفر آباد...کنٹرول لائن پر ہندوستانی فوج نے سیز فائر کی پھر خلاف ورزی کی ہے۔ بٹل سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے ایک بچہ زخمی ہوگیا۔شہر ی آبادی کو نشانہ بنایا گیا۔گھر کے صحن میں موجود10 سالہ عمر شد ید زخمی ہوا جسے اسپتال لے جایا گیا۔پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی فوج کنٹرول لائن پر سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی کر رہی ہے۔