Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیبیہ کیس کی سماعت آج ہوگی

 اسلام آباد...سپریم کورٹ حدیبیہ پیپرز ملز ریفرنس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی درخواست کی پیرکو سماعت کرے گی۔ نیب کی اپیل پر چیف جسٹس نے 3 رکنی بنچ تشکیل دیا تھا جس کی سربراہی جسٹس آصف سعید کھوسہ کریں گے دیگر ارکان میں جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔رجسٹرار آفس نے پراسکیوٹر جنرل نیب کو نوٹس جاری کر دیا ۔ادھر مسلم لیگ (ن) بنچ پر اعتراض اٹھانے کیلئے درخواست دائر کریگی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے شہباز شریف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے جو بنچ بنایا گیا ہے وہ اس سے قبل پانامہ پیپر پر ان کے خلاف فیصلہ دے چکا ہے۔ انصاف کی توقع نہیں۔ باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اعتراض کے لئے درخواست دائر کی جائیگی۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے قانونی ٹیم کو درخواست تیار کرنے کے احکامات دیدیئے ۔دریں اثناءجاتی امرا میں سابق وزیراعظم نوازشریف کی پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کاسلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔ اجلاس میں حدیبیہ پیپرملز کیس کے حوالے سے لائحہ عمل اور نیب کیسز پر مشاورت کی گئی۔

شیئر: