واشنگٹن..... امریکہ میں ایک عدالت نے والمارٹ میں خریداری کے دوران زخمی ہونے والے شخص کو 75 لاکھ ڈالر معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہینری والکر نامی 59 سالہ شخص والمارٹ میں تربوز لینے کیلئے آگے بڑھا تو اس کا پاﺅں تربوزوں کے نیچے رکھے لکڑی کے فریم میں پھنس گیا جس سے وہ گرگیا۔ گرنے سے اس کے ایک پیر اور ایک کوہلے میں فریکچر ہو گیا۔امریکی شہر فیِونکس سٹی میں ایک جیوری نے والکر کے حق میں جج کو اپنا فیصلہ دیا۔ اس کے مطابق والکر کو 25 لاکھ ڈالر معاوضے میں ملے گا اور 50 لاکھ ڈالر تادیبی نقصانات یعنی ’پیونیٹیو ڈیمیجِز‘ کی مد میں تاہم والمارٹ کا کہنا تھا کہ وہ اس فیصلہ کے خلاف اپیل کرےںگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے سپر اسٹور کے اس پھل کی نمائش میں کوئی غیر محفوظ عنصر نہیں تھا بلکہ یہ حادثہ گاہک کی لاپروائی سے ہوا۔