Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حدیبیہ کیس ،جسٹس کھوسہ کی سماعت سے معذرت

اسلام آباد...سپریم کورٹ کے جسٹس آصف سعید کھوسہ نے حدیبیہ پیپرز ملز کیس میں لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف نیب کی اپیل پر سماعت سے معذرت کرلی۔بنچ دوبارہ تشکیل دینے کے لئے معاملہ واپس چیف جسٹس کو بھیج دیا گیا۔ جسٹس کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ تشکیل دیا تھا جسٹس دوست محمد اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل شامل ہیں۔ سپریم کورٹ میں پیر کو سماعت شروع ہوئی تو جسٹس کھوسہ نے کہا کہ میں نے 20 اپریل کے پانامہ فیصلے میں حدیبیہ پیپرزملز کے ریفرنس پر 14 پیرا گراف پر مبنی اپنے مشاہدات پیش کئے تھے۔ شاید رجسٹرار آفس نے پانا مہ فیصلے میں میرے مشاہدات نہیں پڑھے اور یہ کیس غلطی سے میرے بنچ میں لگا دیا گیا۔انہوںنے چیف جسٹس ے درخواست کی کہ کیس کے لئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے۔ 3 رکنی بنچ تحلیل ہونے پر نیب پراسیکیوٹر نے سماعت کو آئندہ ہفتے مقرر کرنے کی درخواست کردی۔
 

شیئر: