اسلام آباد... وفاقی حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کی ہے۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈارکی رکنیت ختم کردی۔ وزیر داخلہ احسن اقبال کو کونسل کا رکن مقرر کر دیا گیا۔ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ۔ذرائع کے مطابق صدر مملکت نے وزیراعظم کی تجویز پروزیرخزانہ کی رکنیت ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ فیڈریشن کے ارکان میں وزیر بین الصوبائی رابطہ اور وزیرصنعت وپیداوارکو بھی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان اسحاق ڈار کو اقتصادی رابطہ کمیٹی کی سربراہی سے بھی ہٹا چکے ہیں ۔